پاکستانتازہ ترین

رینجرزکودھمکی دینےکا الزام، الطاف حسین مفرور قرار

کراچی(نامہ نگار)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےایم کیوایم کےقائدالطاف حسین کو مفرور قرار دیتے ہوئےان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ الطاف حسین کے خلاف رینجرز کو دھمکی دینے کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ الطاف حسین کےخلاف تھانہ سول لائن میں رینجرز کےکرنل طاہر نےمقدمہ درج کرایا۔۔ان پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکی دینے کا الزام عائد کیاگیاتھا۔۔ایم کیوایم قائد نے نائن زیرو پررینجرزچھاپے کے بعدنجی ٹی وی پرانٹرویو میں رینجرزاہلکاروں کو دھمکی دی تھی۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت پر الطاف حسین کو مفرور قرار دے کر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اورانہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف کے 18 ناراض رہنماؤں نے جسٹس وجیہہ الدین کو ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker