پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کل ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کریں گے

کراچی (نامہ نگار) متحدہ قومی موومنٹ کے منتخب اراکین، تنظیمی شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داروں کا اہم اجلاس کل شام 4 بجے منعقد کیاجائے گا۔ اجلاس سے قائد تحریک الطاف حسین اہم خطاب کریں گے ۔ یہ اجلاس عزیزآباد کے لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقد کیاجائے گا۔ جس میں حق پرست ارکان سینیٹ، قومی وصوبائی اسمبلی ،ایلڈرز ونگ ، شعبہ خواتین، اے پی ایم ایس او، لیبرڈویژن اورریزیڈنٹس کمیٹیوں سمیت ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات اور ونگز کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔ اجلاس کے شرکاء سے الطاف حسین اہم خطاب کریں گے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے منتخب ارکان، ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات اورونگز کے ذمہ داران پرزوردیا ہے کہ وہ لال قلعہ گراؤنڈ میں منعقدہ اجلاس میں بھرپورشرکت کریں اور وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں  اب کِس کی باری۔۔۔۔۔؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker