پاکستان

چند خاندان ملک کی دولت لوٹ رہے ہیں، الطاف حسین

کراچی(نامہ نگار) وفاق اور صوبہ سندھ میں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہےکہ چند خاندان پاکستان کی دولت لوٹ رہےہیں۔وہ لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس پر لندن سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کی وجہ سے جو ادارے کماتے تھے اب وہ تباہ ہورہے ہیں۔ پی آئی اے، ریلوے اور اسٹیل مل کو کرپٹ عناصر سے پاک کیا جائے۔الطاف حسین نے کہا کہ مزدوروں کی جدو جہد میں ایم کیو ایم ان کے ساتھ ہے، حکومت ملازمین جب کہ فیکٹری مالکان مزدوروں کو مستقل کرے۔ محنت کشوں کو اداروں سے نکالا جارہا ہے، مزدور خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا ہےکہ حق پرستی کی جدو جہد میں کارکنوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں، قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے گیس اور بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے غریبوں کی زندگی اذیت ناک ہوچکی ہے۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا  تھا کہ جہاں جہاں اسلحہ لہرایا گیا ہے کہ ان حلقہ جات کے ضمنی انتخابات منسوخ کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، بیرونی امداد نہ لینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker