اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) صدر آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی لندن میں ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں بلدیاتی نظام کے نفاذ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔لندن کے نجی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے ملکی سیاست،سندھ میں بلدیاتی نظام کے نفاد اور کراچی کے حالات پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماوٴں نے آئندہ الیکشن میں ممکنہ اتحاد کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے،،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بلدیاتی نظام کے معاملے پرصدر کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ اداکیا،اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد قائم رہے گا اور دونوں جماعتیں جمہوریت کے تسلسل کے لئے مشترکہ کوششیں کرتی رہیں گی