علاقائی

حکومت عوام کا تحفظ یقینی بنائے، عوام فرقہ وارانہ فساد کی سازش ناکام بنا دیں۔ الطاف حسین

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کا تحفظ یقینی بنائے اور عوام فرقہ وارانہ فساد کی سازش ناکام بنا دیں۔

ربیع الاول کی مناسبت سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آئے ہوئے علمائے کرام سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ايم کيو ايم کے قائد نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کيے بغير ملک کو مستحکم نہيں بنايا جاسکتا۔ حکومت تمام مسالک کے افراد کو تحفظ فراہم کرے اورفرقہ وارانہ سازش کرنے والوں کوگرفتار کرکے سزا دي جائے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ايک بار پھر شہر قائد میں فرقہ وارانہ فسادات کیلئے کارروائياں شروع کردي گئي ہيں۔ مساجد اور عبادت گاہوں میں ایسے بھی لوگ ہیں جو درس کے نام پر نفرتیں پھيلا رہے ہیں۔ الطاف حسین نے علماء  سے اپيل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker