پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر چین چلے گئے

شاہ محمود قریشی،اسدعمر اور سینئر عہدیدران بھی ہمراہ ہیں

اسلام آباد(پاک نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے دو روزہ دورے پر چلے گئے، چینی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر اور سینئر عہدیداران سمیت ایک وفد صدر کے ہمراہ ہے، دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چینی ہم منصب اور دیگر چینی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔اس دورے کے دوران متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے، یہ صدر مملکت کا چین کا پہلا دورہ ہے، جس کا واحد مقصد پاکستان کی طرف سے چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار ہے جبکہ بیجنگ کرونا کے پھیلاو پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کی کوششوں میں بھرپور مصروف عمل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker