پاکستانتازہ ترین

امن مارچ کو ڈی آئی خان میں سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

ڈی آئی خان(نامہ نگار) عمران خان کے امن مارچ کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔مارچ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق عمران خان کی امن مارچ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔امن مارچ کے دوران بیچ میں سے کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امن و امان برقراررکھنے کے لئے پورے صوبے سے ریزرو پولیس اورایف سی کو طلب کرلیاگیا ہے۔مارچ کے پورے راستے میں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ ہتھالہ کیمپ پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker