پاکستانتازہ ترین

عمران خان امن مارچ، ٹانک کے قریب مانجھی خیل چیک پوسٹ پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)  ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کا امن مارچ ہتھالہ سے ٹانک کی جانب رواں دواں ہے۔ مارچ کا پھیلاوٴ 25 کلومیٹر تک ہے جس کا پہلا حصہ ضلع ٹانک میں دربار عالیہ میاں محرم سلطان میں رکاوٹیں ہٹاتا ہوا مانجھی خیل چیک پوسٹ پہنچ گیا ہے۔ مارچ کی قیادت عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنما کر رہے ہیں۔ وزیرستان امن مارچ گزشتہ روز عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد سے چلا تھا جو میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ہوتا ہوا ہتھالہ کیمپ پہنچا۔ مارچ کے شرکاء نے ساری رات ہتھالہ کیمپ پر گزار ی اور آج صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے وزیرستان کے لئے روانہ ہوا۔ اس وقت امن مارچ کی قیادت عمران خان، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، خورشید محمود قصوری،جہانگیر ترین اور شفقت محمود کر رہے ہیں۔ امن مارچ میں امریکا سے آئے ہوئے لوگوں کا گروپ بھی موجود ہے۔وزیرستان امن مارچ کا پہلا سرا ضلع ٹانک میں دربار عالیہ میاں محرم سلطان کے مقام پر پہنچا جہاں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مارچ کے شرکاء کو روکا گیا۔ تاہم افراد رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے آگے بڑھ گئے ہیں، مارچ کو وزیرستان میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے دوسری بڑی رکاوٹ مانجھی خیل چیک پوسٹ پر لگائی گئی ہے جہاں بڑے بڑے کنٹینرز رکھے گئے ہیں۔۔ ضلعی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان مارچ کو آگے بڑھانے یا نہ بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیرستان امن مارچ کو دربار عالیہ میاں محرم سلطان کے مقام پر روک کر جلسہ منعقد کیا جائے ، یہاں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آگے بڑھنا کسی صورت مناسب نہیں، جبکہ امن مارچ کے شرکاء مسلسل آگے بڑھنے کے لئے بضد ہیں۔ تحریک انصاف کے زمہ داروں کی جانب سے بھی مارچ کے شرکاء کو مشتعل ہونے سے روکا جارہا ہے جبکہ مظاہرین اس بات بضد ہیں کہ وہ امن مارچ کو لیکر آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:چھ مسلح افراد نے جگہ ٹیکس نہ دینے پر ایک شخص کو اندھا دھند فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker