پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا امن مارچ وزیرستان روانہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کا امن مارچ وزیرستان روانہ ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف کے امن مارچ میں ہزاروں گاڑیاں جب کہ غیر ملکی میڈیا سمیت غیر ملکی سماجی تنظیموں کے کارکنان کی بڑی تعدادشامل ہے۔ امن مارچ میں شرکت کےلئے پشاور اورلاہور سمیت ملک دیگر شہروں سے بھی ریلیاں آج صبح سے روانہ ہونا شروع ہوگئیں تھی ، امن مارچ کی سیکورٹی کےلئے جانثاران عمران خان فورس تشکیل دے دی گئی ہےجو ریلی کے اطراف میں اپنےفرائض انجام دے رہی ہے۔
روانگی سے قبل میڈیا سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا مارچ امن مارچ ہے،ہم کسی سے لڑنے نہیں جارہے اس لئے اس مارچ سےحکومت سمیت سب کو فائدہ اٹھانا چاہیئے ،ا گر ہمیں روکا گیا تو رک جائیں گے۔ عمران خان نے کہاہےکہ وزیر ستان امن مارچ کے دوران طالبان کے حملوںسے نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمن سےڈر لگتا ہے۔ مولانا کا نام فضل الرحمن نہیں منافق ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کہا جاتا تھاکہ میں طالبان کا حامی ہوں لیکن اب مولانا فضل الرحمن کے لوگ ہمارے خلاف پمفلٹ بانٹ رہے ہیں کہ میں یہودانصریٰ کو اپنے ساتھ لارہاہوں،اور مجھے مغرب کا حامی کہاجارہا ہے،مولانا جیسے لوگ زہر پھیلارہےہیں۔
عمران خان نے کہاکہ ہمارے امن مارچ کو طالبان کے حملوںسے نہیںبلکہ ان دوغلے سیاست دانوں کا خطرہ ہےجو ایک طرف تو ڈرون حملوں کی مخالفت کرتے ہیں اور اندر سے امریکا کے ساتھ ملے ہوئےہیں۔
انہوں نے کہاکہ امن مارچ کے دوران اگر کوئی حادثہ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور اس کے اتحادی ہوں گے خاص طور پر مولانافضل الرحمن۔اگر حکومت امن چاہتی ہے تو ہماری مدد کرے اگر مددنہ کی تو اس کامطلب یہ ہوگا کہ حکومت امن نہیں چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں  ویناملک اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker