پاکستان

امریکہ کی پاکستان کو دھمکی، ایران سے گیس معاہدے کے نتائج بھگتنا پڑیں گے

واشنگٹن: پاکستان توانائی بحران کا شکار ہے ۔۔ جبکہ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کہتی ہیں ۔۔ پاکستان کو ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کے تباہ کن نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خبردار کردیا ہے کہ اگر مجوزہ گیس پائپ لائن معاہدے پر عمل کیا گیا تو اسے بھی ایران پر عائد پابندیوں کے ایکٹ کے تحت نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ خارجہ امور کی سب کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا ترکمانستان کے راستے متبادل پائپ لائن کی حمایت کرتا ہے۔۔ لیکن پاک ایران پائپ لائن ایران پر پابندیوں کے امریکی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ  اسامہ کی گرفتاری کےلئے کردار اداکرنےوالے ڈاکٹرشکیل آفریدی کی گرفتاری کاکوئی جواز نہیں، اور پاکستان پر اسکی رہائی کےلئے دباؤ ڈالتے رہیں گے۔  ان کا کہنا ہے کہ شکیل آفریدی نے امریکا کے ساتھ پاکستان کے مفاد کیلئے بھی کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker