پاکستان

واشنگٹن : امریکا نے سلالہ چیک پوسٹ پر ناٹو حملے کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کر دیا

واشنگٹن : امریکا کی وزارت دفاع پینٹاگان نے سلالہ چیک پوسٹ پر ناٹو حملے کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے لگائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے۔ سلالہ چیک پوسٹ پرناٹو حملے کے بارے  میں پاک فوج کے اعتراضات پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں پینٹاگان کے ترجمان کیپٹن جان کربی اور امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے پریس سیکرٹری جارج لٹل کا کہنا تھا کہ امریکا ناٹو حملے پر بریگیڈیئر جنرل اسٹیفن کلارک کی جانب سے مرتب کردہ سینٹ کام کی رپورٹ پر قائم ہے۔ پاک فوج کی رپورٹ پر امریکی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جان کربی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بارہا واضح کیا جاچکا ہے کہ ناٹو نے سلالہ چیک پوسٹ پر بلا اشتعال حملہ نہیں کیا،امریکا کی جانب سے پاکستان کو سلالہ چیک پوسٹ حملے کی مشترکہ تحقیقات میں حصہ لینے بارے کہا گیا تھا مگر پاکستان نے تحقیقات میں حصہ لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں کپیٹن جان کربی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کا تعاون جاری ہے،سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم ماضی کو پس پشت ڈال کر پاک فوج کےساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ناٹو سپلائی روٹ بند کیے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا ناٹو سپلائی روٹ جلد کھولے جانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  الیکشن 2018 کی پولنگ میں 2 دن باقی، انتخابی مہم کا آج آخری روز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker