بین الاقوامیتازہ ترین

امریکی پولیس بھی ’رشوت خور‘ ہوگئی۔۔۔۔لو کر لو گل

نیوریارک (مانیٹرنگ سیل) پاکستان پولیس کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ اب امریکی پولیس بھی اس کے نقشِ قدم پر چل پڑی ہے۔ ایک خبر کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا میں ایک پولیس افسر پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے کار ڈرائیور جن پر بھی فرد جرم ہی نہیں عائد ہوئی، سے ساٹھ ہزار ڈالر سے بھی زائد رقم چھین لی ہے۔ یہ اس طرح کا پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسے متعدد مقدمات مختلف ریاستوں میں درج کئے جاچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس ایک ایسے قانون کا فائدہ اٹھارہی ہے جو بناءجرم ثابت کئے پراپرٹی یا کیش تحویل میں لینے کی اجازت دیتا ہے۔ بناءکسی جرم کے شہریوں سے پیسے چھیننے کے واقعات پر امریکی میڈیا میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اکثر واقعات میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے ریکارڈ پر دکھائی جانے والی رقم اور شہریوں کے کلیم میں بھی فرق ہے۔ تاہم دوسری جانب چند ماہرین کا خیال یہ بھی ہے کہ اس طرح کے اقدامات پولیس کی جانب سے سوچی سمجھی حکمتِ عملی ہیں اور ایسا محکمے کے اخراجات اٹھانے کے لئے کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button