بین الاقوامیتازہ ترین

امین فہیم کی حالت مزید خراب، ایئرایمبولینس سے پاکستان لانے کا فیصلہ

دبئی (مانیٹرنگ سیل) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما مخدوم امین فہیم کی حالت مزید مخدوش ہوگئی، امین فہیم کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم دبئی کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں، لیکن علاج کے باوجود ان کی طبیعت نہیں سنبھل سکی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے وطن واپس آنے کافیصلہ  کرلیا ہے، ایک دو روز میں امین فہیم کو بذریعہ ایئر ایمبولینس سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے، امین فہیم کی وطن واپسی کے لیے ائیرایمبولینس کا انتظام کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب امین فہیم کے سیکریٹری کے مطابق امین فہیم کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان جائیں، سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ امین فہیم کی طبیعت مزید بہترہونے پر علاج کے لئے امریکا لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان میں کوئی ایسالیڈرپیدا نہیں ہوا جو امریکہ کی آنکھ میں آنکھ ڈالرکربات کرے، امین فہیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker