کھیل

باکسر عامر خان کی منگنی 29جنوری کو ہوگی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی منگنی انتیس جنوری کو ہو رہی ہے۔ عامر خان کی منگیتر فریال مخدو پاکستانی نژاد امریکی شہری ہیں۔عامر خان کی منگنی کی شاندار تقریب کا انعقاد بولٹن وانڈرز ریبوک اسٹیڈیم میں کیا گیا ہے۔ جس میں مایہ ناز اسپورٹس شخصیات وین رونی، ریو فرڈیننڈ، رکی ہٹن اور ڈیوڈ حئی سمیت ایک ہزار مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔ عامر خان منگنی میں فریال مخدوم کو تین ہیروں والی ایک لاکھ پاﺅنڈ سے زائد مالیت کی انگوٹھی پہنائیں گے۔ فریال کے والدین نے منگنی کے اعلان پر عامر خان کو بی ایم ڈبلیو کا تحفہ دیا ہے۔بیس سالہ فریال مخدوم نیویارک میں پیدا ہوئیں۔ لیکن ان کے ددھیال کا تعلق پاکستان سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker