تازہ ترینکھیل

عامرخان کی داتادربار پرحاضری‘ منگیتر کیساتھ شاپنگ کرتےرہے

boxer amir khanلاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان لاہور پہنچے اور دوستوں کے ساتھ ملاقاتیں اور منگیتر کیساتھ شاپنگ کی۔ وہ داتا دربار پر حاضری دینے بھی گئے۔عالمی شہرت یافتہ باکسرعامر خان لاہور پہنچے تو سب سے پہلے حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی۔ پھر منگیتر کے ساتھ مل کر اپنی شادی کیلئے خریداری کی۔ عامر نے دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا بھی کھایا۔ اس موقع پر ان کے والد شاہ خان اور بھائی ہارون بھی موجود تھے۔عامر خان نے بتایا کہ ان کی 20اپریل کو ٹائٹل فائٹ ہوگی اور شادی کی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کیساتھ ساتھ پاکستان میں بھی باکسنگ کو پرموٹ کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی میرے دوست ہیں ایک دن ان کو سپورٹ کرنے کے لئے ون ڈے میچ دیکھنے جاؤں گا۔ پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے بہت افواہیں ہیں۔ لوگوں نے مجھے ڈرایا کہ پاکستان نہ جاؤں لیکن یہاں کوئی خطرہ نہیں، پاکستان محفوظ ملک ہے۔عامر خان نے اپنے چاہنے والوں سے کہا ہے کہ وہ 20 اپریل کو ہونے والے مقابلے میں ان کی کامیابی کے لئے دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے درباروں پر آکر روحانی سکون ملتا ہے میری دعا ہے کہ میں ورلڈ چیمپئن بن جاؤں ۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب کی سرکاری یونیوسٹیوں میں خصوصی طلباءکی فیس معاف کرنے کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker