فن فنکار

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے زندگی کی چھیالیس بہاریں دیکھ لیں

ممبئی ﴿نمائند شوبز﴾لی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان آج اپنی 46ویںسالگرہ منائیںگے مگر وہ اس بار دیگر برسوں کی طرح فیملی کے ہمراہ نہیں بلکہ سیٹ پر اپنی سالگرہ منائیں گے۔مسٹر پرفیکٹ عامر خان آج ہوجائیں گے چھیالیس برس کے مگر ہر سال اپنے خاندان کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے والے عامراس بار کام میں مصروف رہیں گے۔ شاید یہی کام کا نشہ ہے کہ عامر خان نے بالی ووڈ کو اتنی بہترین فلمیں دیں، جن کو بین الاقوامی پذیرائی بھی ملی۔ فلم یادوں کی بارات سے کیریئر کا آغاز کرنے والے عامر خان کی پہلی ہٹ فلم تھی۔۔ قیامت سے قیامت تک۔ مسٹر پرفیکٹ نے ہمیشہ ہی کچھ الگ انداز میں کام کیا۔ ایکٹنگ میں جھنڈے گاڑے تو پروڈکشن کی طرف رخ کیا اور وہاں بھی مایوس نہ کیا۔ ان کی پہلی پروڈکشن ڈیبیو۔۔ لگان۔۔ ان کو آسکر کی محفل تک لے گئی۔ اس کے بعد عامر خان نے جو بھی پیش کیا اسے بہترین، پرفیکٹ اور بیسٹ سے کم گریڈ بھی نہیں کیا گیا۔ عامر خان نے اپنی فلموں میں ہمیشہ کوئی گہرا معاشرتی پہلو چنا اور اس کو بیحد خوبصورتی سے فلمایا۔ لگان، منگل پانڈے، رنگ دے بسنتی، گجنی، تارے زمیں پر اور تھری ایڈیٹس بالی ووڈ کی وہ شاندار فلمیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker