تازہ ترینفن فنکار

امیتابھ بچن کےانتقال کی افواہ ، دنیابھرمیں ہلچل

ممبئی (نمائندہ شوبز) بھارت کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاکت کی خبر سے سراسیمگی پھیل گئی اور پوری فلمی صنعت میں ہلچل مچ گئی۔ بے شمار لوگوں کی طرف سے اس خبر کی تصدیق کے لیےفون کالز سے جو پوری دنیا سے آ رہی تھیں بچن خاندان پریشان ہو گیا تاہم بعد میں پتا چلا کہ یہ خبر ایک خاص مقصد کے تحت بلاگ پر اڑائی گئی تھی۔ سوشل نیٹ ورک پر یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ بالی وڈ اور ہالی وڈ کے مقبول ستاروں کے انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلا کر ہیجان پیدا کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں بھی لتا منگیشکر کے انتقال کی خبر اڑا دی گئی تھی اور چند دن قبل راجیش کھنہ کے دنیا سے گزر جانے کے بارے میں نیٹ پر خبر چلا دی گئی۔ امیتابھ بچن کے فرضی طور پر انتقال کی خبر عام طریقے سے نہیں دی گئی بلکہ بتایا کہ ان کا روڈ ایکسیڈنٹ روٹ 80 پرمورس ٹائون اور روز ویل کے نزدیک ہوا جس میں وہ ہلاک ہوگئے۔ یہی نہیں بلکہ خبر کے ساتھ حادثے میں الٹ کر تباہ ہونے والی کار کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کیلئے پلاٹینئیم دیوا ایوارڈ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker