پاکستان

خیبر پختوانخوا اسمبلی میں امریکی قرار داد کیخلاف تحریک التوا

خیبر پختونخوا اسمبلی میں امریکی کانگریس میں بلوچستان کو حق خود ارادیت دینے کے حوالے سے قرار داد کے خلاف مسلم لیگ ن کی طرف سے تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے۔ تحریک التوا مسلم لیگ ن کے رکن جاوید اقبال عباسی نے جمع کرائی۔اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التوا میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ امریکی کانگریس کی جانب سے بلوچستان کی آزاد ریاست کی حیثیت سے حمایت قابل مذمت ہے۔ پی ایم ایل ن کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید عباسی کی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ امریکی قرارداد پاکستان کی سالمیت کےخلاف سازش اورخود مختاری میں مداخلت ہے۔ تحریک التوا میں مزید کہاگیا ہے کہ بلوچستان کے متعلق امریکی قرارداد نیٹوسپلائی کی بندش کا ردعمل ہے۔پوری پاکستانی قوم اس عمل کی مذمت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاک فضائیہ کے دو تربیتی طیارے گر کر تباہ ،چار پائلٹس شہید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker