پاکستانتازہ ترین

امریکہ سلالہ چیک پوسٹ پر نرم الفاظ میں معافی مانگنے پر رضامند

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)  امریکہ سلالہ چیک پوسٹ حملوں پر نرم الفاظ میں معافی مانگنے پر رضامند ہوگیا ہے جبکہ نیٹو سپلائی پر آئندہ ہفتے تک مذاکرات مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم یوسف، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خارجہ، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ اجلاس میں نیٹو سپلائی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کو نیٹو سپلائی کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں ابتک ہونے والی پیش رفت پر برینگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ امریکہ نے سلالہ چیک پوسٹ حملوں پر نرم الفاظ میں معافی مانگنے پر راضا مندی ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس کو بتایا گیا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ کیا جائے گا جس میں فی کنٹینر رقم طے جائے گی۔ جبکہ ایساف کی جانب سے گذشتہ برسوں میں کراچی سے لیکر طور خم اور چمن تک کی سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ہماری سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی،افغان صدراشرف غنی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker