پاکستانتازہ ترین

امریکا گستاخانہ فلم کی مذمت کرتا ہے ، صدر براک اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا گستاخانہ فلم کی مذمت کرتا ہے اور اس فلم سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔ امریکی صدر براک اوباما نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم سے نہ صرف مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی بلکہ امریکی بھی غصے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم کے اقدام سے مسلم ممالک میں بے چینی پیدا ہوئی مگر توڑ پھوڑ اور تشدد احتجاج کرنے کا بہتر طریقہ نہیں۔ فرقہ واریت اور انتہا پسندی مثبت تبدیلی نہیں لاسکتی۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ امریکا پر امن اور مستحکم فلسطین کا حامی ہے ۔امریکی صدرنےایران کے جوہری ہتھایروں سے متعلق کہا کہ امریکا کی کوشش ہے ایران جوہری ہتھیار نہ بنائے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دو ہزار چودہ تک افغانستان سے امریکی افواج واپس آجائیں گی۔ انہوں نے لیبیا اور مصر میں تبدیلی کو مثبت قدم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مراد جمالی کے علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں چلنے کے باعث خون منجمد کرنے والی سردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker