سائنس و آئی ٹی

انناس کے استعمال سے بلڈ پریشر نارمل رہتاہے

لاہور﴿سٹاف رپورٹر﴾گرم تر مزاج کا حامل پھل انناس کے استعمال سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے اور گھنٹیا یعنی جوڑوں کی سوزش اور درد کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے، جسم میں رسولیاں ہوں تو یہ بھی انناس کے باقاعدہ استعمال سے دور ہوجاتی ہیں،ماہرین غذایت انناس کو گردوں اور مثانے کی تکالیف کیلئے مفید قرار دیتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذا حکیم سید عارف رحیم پیرزادہ ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم ضیائ عارف ، حکیم مبارز رحیم پیرزادہ ، حکیم سید عمران فیاض اور حکیم محمد شاہد لطیف رانا نے فرحت دواخانہ المدینہ روڈ ٹائون شپ لاہور میں انناس کے افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ انناس کے استعمال سے گردوں کی صفائی ہوتی ہے، پیشاب کے راستے مضر اور خراب مادے اور پتھریاں خارج ہو کر جسم بیماریوں سے نجات پالیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ انناس کا رس یرقان کے مریضوں کو استعمال کرایا جاتا ہے تا کہ جلد آرام آجائے،گرم طبیعت والے لوگوں کیلئے انناس بہت مفید ہے۔ اس سے گھبراہٹ دور ہوتی ہے اور طبعیت میں فرحت کا احساس ہوتا ہے۔ انناس کے استعمال سے جسم میں تازہ خون بنتا ہے جس سے صحت بہتر ہوتی ہے اور رنگت بھی نکھرتی ہے، سرد مزاج والوں کیلئے انناس نقصان دہ پھل ہے، خون کی کمی اور وٹا من کی کمی انناس کے استعمال سے دور ہوجاتی ہے، انناس کو چھیل کر کھاتے ہیں، یہ گرمیوں کا پھل ہے جسے کھانے سے گرمی کی شدت میں کمی آجاتی ہے، موسم گرماکے رس دار پھولوں میں سنگترے کے بعد انناس پھلوں کا شہزادہ کہلاتا ہے، یہ دل کیلئے قوت بخش ہے ، دل و دماغ کو تقویت دیتا ہے، پیاس بجھاتا ہے، حفظان صحت گرمی کیلئے مفید ہے اور دبلے پتلے لوگوں کو موٹا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  خبردار! لپ اسٹک سے کینسر اور الزائمر ہوسکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker