پاکستانتازہ ترین

آندھی اور بارش ۔ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم آج بھی شدید گرم جبکہ اسلام آباد میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لاہور ، سرگودھا، خوشاب اور گجرات میں ہلکی بارش کا امکان ہے،منڈی بہاؤالدین ، ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی گردآلودہوائیں چلنے اورہلکی بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،پشاور،دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان میں بارش متوقع ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں گردآلود ہوائیں چلنےکا امکان ہے۔دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان ، باجوڑ، خیبر، پشاور، چارسدہ ، کرم ، کوہاٹ، وزیرستان اوربنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم جبکہ بیشتر علاقوں میں بعد از دوپہرگردآلود ہواؤں جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کے ساتھ بعداز دوپہرگردآلود ہواؤں جھکڑ کی توقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!