کھیل

ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز:انگلینڈ کی نصف ٹیم پویلین پہنچ گئی

انگلینڈ نے پاکستان کے دو سو ستاون رنز کے جواب میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پانچ وکٹیں کھو کر دو سو سات رنز بنالیے ہیں۔ انگلش ٹیم کو سبقت کیلئے مزید پچاس رنز درکار ہیں۔ ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی اور ایک رن کے اضافے کے بعد پوری ٹیم دو سو ستاون رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان مصباح الحق نے چوراسی رنز کی اننگز کھیلی۔ اسٹورٹ براڈ نے چار اور گریم سوان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ جلد گر گئی۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں ایلیسٹر کک اور جوناتھن ٹروٹ نے ایک سو انتالیس رنز کااضافہ کیا۔ کک چورانوے اور ٹروٹ چوہتر رنز بناسکے۔ سعید اجمل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!