تازہ ترینفن فنکار

اداکارہ اینجیلینا جولی نے چھاتی کے کینسر سے بچنے کے لئے سرجری کرا لی

anjelinajolieاینجیلینا جولی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق انہیں چھاتی کا کینسر ہونے کا 87 فیصد خطرہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے سرجری کرائی، انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ بھی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور 10 سال تک اس بیماری سے لڑتی رہیں اور آخر کار 56 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، اینجیلینا نے کہا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے بچے بھی ماں کے سائے سے محروم ہو جائیں۔اینجیلینا نے کہا کہ یہ سرجری کرانے سے اب انہیں چھاتی کا کینسرہونے کے خطرات 87 فیصد سے گر کر صرف 5 فیصد رہ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ دنیا بھر کی خواتین سے بھی یہی کہنا چاہتی ہیں کہ اگر آپ کے خاندان میں بھی کسی کو چھاتی کا کینسر رہ چکا ہے تو آپ ضرور ڈاکٹر سے اس معاملےپر بات کریں اور اس مرض کی تشخیص یا اس کے خطرات جاننے کے لئے احتیاطاً اپنا معائنہ ضرور کرائیں۔ اینجیلینا نے کہا کہ سرجری کرانے کے اس فیصلے میں ان کے شوہر بریڈ پٹ نے ان کا مکمل ساتھ دیا اور اس عرصے میں وہ دونوں ایک دوسرے کے مزید قریب آئے۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ حکومت نے اختیارات اپنے پاس ہی رکھنا تھے تو بلدیاتی انتخابات کیوں کرائے : وسیم اختر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker