تازہ ترینکھیل

نامور پہلوان انوکی10 پہلوانوں کے ساتھ 30 نومبر کو لاہور پہنچیں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اسپورٹس اینڈ پیس ریسلنگ فیسٹیول میں شرکت کیلئے انتونیو انوکی دس پہلوانوں کے ساتھ 30 نومبر کو لاہور پہنچیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کے چیف آرگنائزر رانا مشہود نے کہا کہ ا نوکی اور انکے 10 پہلوان2 دسمبر کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں مقامی پہلوانوں سے فری اسٹائل ریسلنگ میں مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کی کامیابی کے بعد پی سی بی نے لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کھلاڑیوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی، اور ایسی مہمان نوازی ہوگی کہ لوگ یاد رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران نے ہمیشہ آمریت کی حمایت کی اور آمروں کا ساتھ دیا، فاطمہ بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker