تازہ ترینعلاقائی

اے این پی کا آج بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ(نامہ نگار) کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے پر بم دھماکے کے واقعہ کے بعد اے این پی کی جانب سے آج بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔گزشتہ روز اے این پی کے جلسے پر بم حملے اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ دہشت گردی کی کا پہلا واقعہ کچلاک میں پیش آیا جہاں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے کو بم حملے کا نشانہ بنایاگیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ سائیکل میں نصب ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا تھا۔کوئٹہ میں بم دھماکے کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سلسلہ بھی نہ رک سکا،،مختلف واقعات میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن DCOآفس اوکاڑہ کے انتخابات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker