تازہ ترینعلاقائی

کوٹری:نادرا حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

anpکوٹری(نامہ نگار) میں پختونوں کے شناختی کارڈ نا بنانے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی اور مختلف پختون برادریوں کا نادرا حکام کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائیب صدر اکرم علی ضلعی صدر حاجی گلا خان محسود کر رہے تے مظاہرین ریلی کی صورت میں خورشید چوک سے حیدراباد پریس کلب تک پہنچے پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر حاجی گلا خان محسود نے کہا سندھ اور بلخصوص حیدرآباد اور جامشوروں میں نادرا ادارہ پختون باشندوں کے ساتھ دوسرے پاکستانی شہریوں کی بہ نسبت نفرت انگیز تعصب پر مبنی اور امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہیں پختون باشندگان جو کہ حیدرآباد اور جامشوروں میں پچھلے پچاس برسوں سے آباد ہیں اور تمام قانونی دستاویزات پیش کر نے کے باوجودشناختی کارڈ سے محروم ہیں ۔کوٹری کے نادرا آفس میں پختون کو دستاویزات دیکھے بنا اور بغیر وجہ بتائے واپس کر دیا جاتا ہے۔اس موقع پر انہوں نے نادرا حکام کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کے وہ پختونوں سے امتیازی سلوک بند کردے اور پختونوں کے شناختی کارڈ جو ان کا قانونی حق ہے فوری جاری کئے جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ پورے سندھ تک پھیل جائے گا اور اس کی زمے دار نادرا ہوگی

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد سمیت ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker