پاکستانتازہ ترین

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد(پاک نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی دعوت۔اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اے پی سی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت دی۔ سابق وزیراعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے ورچوئل شرکت کی ہامی بھرلی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کا خواہاں ہوں۔ نواز شریف کو فون کرنے پر مریم نواز کا بلاول بھٹو سے اظہار تشکر۔اے پی سی میں شرکت کے لیئے بی این پی اچکزئی گروپ کیلئے دعوت نامہ سینیٹر عثمان کاکڑ کو پہنچایا گیا ہے۔ نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر نے بی این پی اے کے صدر اسرار اللہ زہری کو فون پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے جمیعت العلمائے پاکستان کے سربراہ شاہ اویس نورانی سے بھی فون پر رابطہ کیا اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ شاہ اویس نورانی نے پی پی رہنما کو وفد کے ہمراہ اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ اے این پی کے نائب صدر امیر حیدر ہوتی کو کل دعوت نامہ پہنچا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا، ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker