تازہ ترینعلاقائی

سلطان کالونی انجمن تاجران کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی درخواستیں موجودہ صدر کو جمع کروادیں

سلطان کالونی (نمائندہ خصوصی) سلطان کالونی انجمن تاجران کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی درخواستیں موجودہ  صدر کو جمع کروادیں دو پینل اس وقت تک آمنے سامنے ہیں مزید کئی فی الحال سوچ بچار میں مصروف ہیں تفصیل کے مطابق سلطان کالونی میں انجمن تاجران کے الیکشن دو پینل جس میں پریس کلب سلطان کالونی کے عہدیدار بھی شریک ایک پینل جس میں سابق صدر فوجی شاکر خان،سابق نائب صدر سیٹھ محمد اقبال سہو، جنرل سیکرٹری ،چوہدری سعید اسلم ،فنانس سیکرٹری مصطفی جھنڈیر ،اور دوسرا پینل جس میں صدر چوہدری خلیل آرائیں،ملک عبدالرحمٰن آرائیں نائب صدر ،جنرل سیکرٹری محمدایوب بھٹی،فنانس سیکرٹری چوہدری عارف شامل ہے اور اس کے علاوہ کئی اور امیدوار بھی سامنے آسکتے ہیں اس موقع پر موجودہ صدر فوجی شاکر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ آج رات بارہ بجے تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں اس کے بعد کوئی بھی درخواست جمع نہیں کی جائے گی ،

یہ بھی پڑھیں  بنوں حملے کے بعد سندھ اور پنجاب کی جیلوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker