پاکستانتازہ ترین

کالم نگار،ایڈیٹرپاک نیوزلائیوعقیل خان کو بیسٹ جرنلسٹ کاایوارڈ دیاگیا

aqeelاوکاڑہ(نامہ نگار)کالم نگار اور ایڈیٹر پاک نیوز لائیوعقیل خان کو مولانا محمدعلی جوہر فاؤنڈیشن کی طرف سے بیسٹ جرنلسٹ کاایوارڈ کراچی کے نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں دیا گیا۔جوہر فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں ایسے لوگوں کو ایوارڈ سے نوازتی ہے جو پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں مگر گمنامی کی زندگی بسر کررہے ہوتے ہیں۔ جوہر فاؤنڈیشن کے صدر ارشد مسعود کے مطابق ہر قومی دن پر ان کی فاؤنڈیشن تقسیم ایوارڈ کا پروگر ام کرتی ہے۔ یوم دفاع کے موقع پرمختلف کیٹگریز میں بیسٹ ٹیلنٹ ایوارڈ دیے گے۔ ایوارڈ لینے والوں میں مجتبیٰ رفیق چئیرمین( وائس آف یوتھ) امتیازحسن (ابھرتا پاکستان لندن) عبدالرزاق (بحرین) الفت رسو ل (لاہور)اور کالم نگار عقیل خان شامل تھے۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی سندھ کے سابق گورنر معین الدین حیدر، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ،معروف سنگر فرحان صدیقی کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ جرنیل تھے۔عقیل خان کا ایوارڈ کراچی میں موجود ان کے بھانجے دانیال خان نے وصول کیا۔ عقیل خان نے فون کے ذریعے پروگرام پر شرکت کی اور جوہر فاؤنڈیشن کے صدر ارشد مسعود، نامور کمپئیراورآرٹسٹ آغا شیرازی اور مجتبیٰ رفیق کے ساتھ ساتھ جوہر فاؤنڈیشن کی ٹیم کا aqeel awardشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو ایوارڈ سے نوازا اوکاڑہ کی سماجی و صحافی تنظیموں نے عقیل خان کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد دی*

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کا پارٹی رہنماؤں کو گرین سگنل،لانگ کی تیاری کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker