شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ہم نےبھارت کےدو طیارے گراکرصرف یہ پیغام دیاہےکہ ہمیں اپنادفاع کرناآتاہے۔عقیل خان کالمسٹ

ہم نےبھارت کےدو طیارے گراکرصرف یہ پیغام دیاہےکہ ہمیں اپنادفاع کرناآتاہے۔عقیل خان کالمسٹ

جمبر: (نامہ نگار) کالمسٹ عقیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت کو اسی کی پہل کا آج جو جواب مل گیا۔گجرات کا قصائی ریاستی انتخابات میں شکست سے توجہ ہٹانے کیلئے انڈین عوام کوقربانی کا بکرا بنانا چاہتا ہے ۔ آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔عقیل خان نے کہا کہ پارلیمنٹ سے لیکر کھیتوں کھلیانوں تک ہر شہری دفاع وطن کیلئے تیارہے۔ ہم آج بھی امن اور انسانیت کی بات کرتے ہیں جو مودی کو سمجھ نہیں آ رہی ۔ آج ہم نے بھارت کے دو طیارے گرا کر صرف یہ پیغام دیا ہے کہ ہمیں پنا دفاع کرنا آتا ہے۔اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو مودی اور اس کے حواریوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہوردھماکے پرصدر، وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب اوردیگرسیاسی رہنماوٴں کی مذمت