پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی :ہونہار طالبہ کی پنجاب یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن

راولپنڈی (ملک فیصل منیر سے ) ہونہار طالبہ اقصی سلیمان نے پنجاب یونیورسٹی رول نمبر 034525 کے مطابق بی کام کے سالانہ امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔طالبہ کا یونیورسٹی میں پوزیشن حاصل کرنا نہ صرف کالج کے لیے باعث فخر ہے بلکہ پورے پنڈی کے لیے فخر کی بات ہے کیونکہ اس ہونہار طالبہ کا تعلق بھی راولپنڈی شہر سے ہے۔انہوں نے بی کام کے سالانہ امتحان میں 1500میں سے 1151 نمبر لے کر یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔بی کا م کی تعلیم راولپنڈی کے ایک مشہور کالج سے حا صل کی جو پنجاب کالج آف کامرس راولپنڈی کے نام سے مشہور ہے۔اقصی سلیمان نے نہ صرف بی کام میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ ماضی میں بھی آئی کام میں انہوں نے 84%نمبر حاصل کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی بالکل کمی نہیں ہے۔ایسے ہی ہونہار طالبعلم ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اقصی سلیمان کا کہنا تھا کہ اُن کی اس کامیابی کا سخت محنت ،تعلیم سے لگن ،والدین کی دعاؤں اور اساتزہ کرام کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام یکساں بنیادوں پر نہیں ہے۔پاکستان میں زیادہ تر طالبعلم تعلیم حاصل کرنے کے لیے پرانے طریقہ کار اپناتے ہیں۔ہمیں چاہیے کہ پاکستان میں بھی تعلیم حاصل کرنے کے کے لیے جدید جدید طریقے اور اصطلاحات لائی جائیں جیسا کہ باہر کے ترقی یافتہ ممالک میں اپنائے جاتے ہیں۔پاکستان میں موجودہ پڑھائی کا طریقہ کار اور تعلیمی ڈانچے کو جدید معیار کے مطابق بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال کمزور ہوتی جا رہی ہے۔مہنگائی میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،بے روزگاری بہت زہادہ ہو رہی ہے،وسائل کی کمی ہے اور ملک میں موجود وسائل کا غیر معیاری طریقے سے استعمال ہے۔ان تمام وجوہات کے پیش نظر پاکستان کی معاشی صورت حال کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ان کے اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور اعلی تعلیمی رہنمائی کی بدولت وہ پنجاب یونیورسٹی میں پوزیشن حاصل کرنے کے قابل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں  پانامہ کیس۔سچ کی تلاش کا سفر ابھی جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker