پاکستانتازہ ترین

ارباب رحیم کی خالی نشست پر 19مئی کو ضمنی انتخاب کا اعلان

کراچی(نامہ نگار)  الیکشن کمیشن سندھ نے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کی تھرپارکر سے خالی ہونے والی نشست پر 19مئی کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمشنر سندھ سونو خان بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس 60 میں ضمنی انتخابات کا انعقاد سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی سندھ اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری کے باعث ختم کی گئی رکنیت پر 19 مئی کو انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 اور 17 اپریل کو وصول اور جمع جبکہ اسکروٹنی 18 اور 19 اپریل کو ہوگی۔ 24 اپریل کو اپیل اور 27 کو اپیل پر ٹریبونل کا فیصلہ ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 28 اپریل کو واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست کا اجراء 29 اپریل کو ہوگا

یہ بھی پڑھیں  اٹک: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی، اسلحہ سمیت 55 ملزمان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker