تازہ ترینعلاقائی

میاں چنوں:7سالہ معصوم بچی کو ذبح کردیا گیا

میاں چنوں﴿رضا جعفری سے﴾7سالہ معصوم بچی کو ذبح کردیا گیا۔بچی کی ذبحہ شدہ لاش گھرکی چھت پر رکھی پانی کی ٹینکی سے برآمد۔وقوعہ کا علم علی الصبح -5بجے تب ہوا جب مقتولہ کے ماموں نے ہاتھ منہ دھونے کیلئے نل کھولا تو پانی میں خون آگیا۔چند ماہ قبل بھی -7سالہ بچی کی لاش گورنمنٹ گرلزکالج کے سامنے سے ملی تھی جس کے قاتل کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکاہے۔ ۔تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مرحوم غلام حیدر وائیں کی گلی کی بالمقابل گلی میں رات کی تاریکی میں -7سالہ معصوم بچی عریبہ ولد محمد رفیق بھٹی کو ذبح کردیا گیا۔معصوم بچی کی ذبحہ شدہ لاش گھرکی چھت پر رکھی پانی کی ٹینکی سے برآمدہوئی بچی کی والدہ کے مطاقب اس کووقوعہ کا علم علی الصبح -5بجے تب ہوا جب مقتولہ کے ماموں نے ہاتھ منہ دھونے کیلئے نل کھولا تو پانی میں خون آگیا۔مقتولہ کے ماموں کے مطابق مقتولہ کا والد عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ گیا ہوا ہے جبکہ وہ اس کی بہن اور مقتولہ بچی سمیت دیگر-3بچے -4چارپائیوں پر سوئے ہوئے تھے انہیں وقوعہ کا علم نہیں کہ کب ہوا اور کس نے اور کیوں کیا۔یاد روہے کہ چند ماہ قبل بھی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب مرحوم غلام حیدر وائیں کی گلی رہائشی -7سالہ بچی کی لاش گورنمنٹ گرلزکالج کے سامنے سے ملی تھی جس کے قاتل کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکاہے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خانیوال وقار عباسی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔بچی کی لاش پوسٹمارٹم کے انتظار میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں رکھی گئی جسے دیکھنے کیلئے مردو خواتین کا تانتا بندھا رہا اور لوگ کانوں کو ہاتھ لگاتے اورمعصوم بچی کے ظالم قاتل کو بددعائیں دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker