تازہ ترینعلاقائی

عارف والا:پاکستان کسان اتحاد کی ریلی ٹریفک جام

arifwalaعارف والا(نامہ نگار) پاکستان کسان اتحاد عارفوالا نے واپڈاکے خلاف زیر قیادت ضلعی صدر کسان اتحاد چوہدر ی رضوان اقبال گہلن ایک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے کسان شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جن پر مذمتی نعرے درج تھے ریلی مختلف بازاروں سے گز ر کر چوک لاری اڈا پہنچی جہاں پر شرکا ء سے خطاب کر تے ہوئے مقر رین نذیر احمد ۔چوہدری محمد رضوان ۔محمد اشرف نے کہا کہ واپڈا کا کسانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کسی صورت بر داشت نہیں کریں گے کرپٹ ایکسین واپڈا کی غنڈہ گر دی کو فی الفو ر ختم کیا جائے اور کسانو ں پر واپڈا ملازمین کی طر ف سے درج مقدمات کو خارج کیا جائے انہوں نے کہا کہ پر امن احتجا ج کا مقصد کسانوں کی آواز کو اعلی ٰ حکام کو باور کر انا ہے حکومت کسانوں کو زرعی ٹیو ب ویل کے بلوں میں ریلیف فراہم کر ئے تاکہ ملک زرعی پیداوار میں دوبار ہ خو د کفیل ہوسکے انہوں نے حکومت پاکستان اور ضلعی انتظامیہ سے فی الفور کسانوں پر درج مقدمات کو خارج کر نے اور ایکسین واپڈا مشتاق گجر کو تبدیل کر نے کامطالبہ کیا ہے ریلی کے کسان شرکاء نے لاری اڈا چوک کو مکمل طو ر پر بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا شہر سے تما م راستوں کو جانے والی ٹریفک بند رہی ۔

یہ بھی پڑھیں  سی پیک۔۔ چین کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker