تازہ ترینعلاقائی

عارفوالا:قومی اسمبلی کی نشست پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع

arifwalaعارف والا (نامہ نگار) عارفوالا قومی اسمبلی کی ایک نشست پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواران میں کانٹے دار مقابلہ این اے 166 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق ایم این اے رانا زاہد حسین خاں مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سابق ایم این اے وضلع ناظم میاں محمد امجد جوئیہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقعہ ہے عارفوالا مسلم لیگ ن کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے رانا زاہد حسین خاں کو مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ افراد کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے جبکہ میاں محمد امجد جوئیہ کو پی ٹی آئی کے جیالوں کی زبردست حمایت حاصل ہونے کے باوجود رانا زاہد حسین خاں کا پلڑابھاری محسوس ہورہا ہے اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میاں محمد امجد جوئیہ نے ہردور حکومت میں نئی پارٹی قیا دت کا سہار ا لیا ہے وہ مسلم لیگ ن ۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر بھی انتخابا ت لڑچکے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ آج گیارہ مئی کس امید وار کی کامیابی کی نو ید لے کر طلوع ہوتا ہے اس حلقہ میں چودہ امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن میں مسلم لیگ ن ۔ پی ٹی آئی ۔ مسلم لیگ ق ۔ ایم کیو ایم ۔ متحدہ دینی محاز ۔ تحریک تحفظ پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر اور آزاد امیدوارشامل ہیں

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:سیکریالی سے اغواء ہونے والی جواں سال لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker