علاقائی

عارفوالا: نواحی گائوں چک نمبر 35/E.B کے پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ ملنے کے باوجود کلاسز کا اجرا نہ ہو سکا

عارفوالا﴿تحصیل رپوٹر﴾ نواحی گائوں چک نمبر 35/E.B کے پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ ملنے کے باوجود کلاسز کا اجرا نہ ہو سکا اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق عارفوالا کے نواحی گائوں چک نمبر35/E.Bمیں موجود پرائمر ی سکول کو مڈل سکول کا درجہ دیاگیا ہے کافی عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک مڈل کلاسز کا اجرا نہیں ہو سکا بلکہ پرائمری سکول کے لیے بھی استاتذہ کی ایک سیٹ خالی ہے گائوں کے بچوں کومڈل سکول ہونے کے باوجود دوسرے گائوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے جانا پڑھتاہے جبکہ دوسری جانب سکول کی تعمیر کا کام عرصہ دراز سے شروع ہے ابھی تک سکول زیر تعمیر ہے جس سے بچوں کی تعلیم ہرج ہو رہی ہے کمرے تو بن گئے مگر صحن ایک گڑے کا منظر پیش کر رہا ہے اس گڑے کو مٹی کی ضرورت ہے۔E.D.O پاکپتن نے مٹی اور سولنگ لگوانے کا وعدہ کیا مگر وعدہ صرف وعدہ ہے ابھی تک کوئی مثبت کام نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:بجلی چور گرفتار جبکہ ملزم کے انکشاف پر ناجائز اسلحہ برآمد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker