پاکستانتازہ ترین

ارکان دوہری شہریت نہ رکھنے کاحلف نامہ جمع کروائیں،نواز شریف

لاہور(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کےقائدمیاں نواز شریف نے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ارکانِ سینیٹ اورقومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں دوہری شہریت نہ رکھنے کا حلف نامہ الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائیں۔
پاکستان کے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق میاں نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے سینیٹر اسحاق ڈار کو نگراں مقرر کردیا ۔
خیال رہے کہ نواز شریف کی زیرصدارت رائے ونڈ میں لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کی ضلعی کمیٹیوں کا اجلاس بھی ہوا جس میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارخان، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اوراسحاق ڈار سمیت دیگر رہنماوٴں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا گیا اوراور ڈویژنل کمیٹیوں کی سفارشات پر عام انتخابات کیلئے امیدواروں کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  افواج پاکستان ہمارافخر ہمارا غرور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker