
راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کہا گیا ہے کہ قومی مفادات کےمطابق مثبت کردار کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کی صورتحال اوراس کے اثرات کاجائزہ لیاگیا، کورکمانڈرزکانفرنس میں افغانستان کی صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی مفادات کےمطابق مثبت کردارکیلئےکوششیں جاری رہیں گی،کانفرنس میں افغانستان کےساتھ فوجی سطح پرروابط پربھی غور کررہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہتر بارڈر منیجمنٹ کیلئے عسکری روابط ناگزیر ہیں، کانفرنس میں آپریشن ردالفسادکی پیشرفت کابھی جائزہ لیا گیا، جبکہ ملکی سلامتی صورتحال اورممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔