شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن جنیدحفیظ اور سپاہی رحم شہید

پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ، 10 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن جنیدحفیظ اور سپاہی رحم شہید

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں کیپٹن جنیدحفیظ اورسپاہی رحم شہید اور 4 زخمی جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کہ دہشت گردوں نےافغان حدودسے چیک پوسٹوں پرحملےکیے، حملے کے بعد بہت سے دہشتگرد زخمی حالت میں فرار ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان حکام کی اپنی حدود میں رٹ نہ ہونے سے دہشتگردایسی کارروائی کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ 9 نومبر کو خیبر ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں میں پانچ دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک جوان نے مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔ اس سے قبل افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان اظہرعلی شہید ہوگیا تھ

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!