پاکستانتازہ ترین

بچیوں پر حملہ دہشت گردوں کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے،جنرل کیانی

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے سامنے ہر گز نہیں جھکیں گے ، شدت پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی خواہ اس کی کتنی بھی قیمت چکانا پڑے ، انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔ سی ایم ایچ پشاور میں ملالہ یوسف زئی کی عیادت کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے اس واقعہ کی شدید انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسف زئی اور اس کے ساتھی طالب علم بچیوں پر حملہ دہشت گردوں کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ، جن کے لئے انسانی جان کی کوئی قدر نہیں ، اور شدت پسند نظریات کو اپنے مقاصد کیلئے توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ شدت پسند پسندوں کی طرف سے بچوں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا ، وہ پریڈ لین راولپنڈی حملہ میں بچوں کی خون ریزی کی تلخ یادیں آج بھی نہیں بھولے ، شدت پسندتو حضور اکرم ﷺ کے ان ارشاد ات کی بھی تکریم نہیں کرتے جس میں انہوں نے فرمایا کہ جو بچوں سے شفقت نہیں کرتا وہ ہم میں سے نہیں، اس نوعیت کا غیر انسانی فعل شدت پسندوں کی ذہنیت کا بے نقاب کرتا ہے۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قرار دیا کہ جرات اور بہادری کی نشان ملالہ ہوسف زئی پر حملہ کرنے والے دہشتگرد ناکام رہے ہیں ، پاکستان کے عوام اور پاک فوج کا عزم ان واقعات سے متزلزل ہونے والا نہیں

یہ بھی پڑھیں  ون ڈے میں ہماری قومی کرکٹ ٹیم کمزور ہے،چیئرمین پی سی بی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker