ملتان(مانیٹرینگ سیل) میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت پرموشن اجلاس ہوا جس میں انتیس بریگیڈئیرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والے بریگیڈئیرز میں بریگیڈئیر سرفرارز ستار ،بریگیڈئیر نعیم اشرف ، بریگیڈئیر ہمایوں عزیز ،بریگیڈئیر قاضی محمد اکرم سمیت دیگر شامل ہیں ۔