پاکستانتازہ ترین

بھارت نے سیاچن پر پوزیشن مستحکم کرلی ،جنرل پرویزکیانی

سیاچین(نمائندہ خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفا ق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ بھارت نے سیاچن پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے ۔یہ بات انہوں نے گیاری سیکٹر کے دورے کے موقعے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔جنرل اشفا ق پرویز کیانی نے کہا کہ بھارت نے انیس سو نواسی کے موازنے میں اپنی پوزیشن سیاچن پر زیادہ مستحکم کرلی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے سیاچن کو تسلیم کرنے کی باتیں ہوتی تھیں ،اب وہاں پر حد بندی کی باتیں ہوتی ہیں ۔واضح رہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اسکردہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گیاری سیکٹر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے پہنچے ہیں،برفانی تودہ گرنے کے بعد جنرل کیانی کا یہ گیاری سیکٹر تیسرا دورہ ہے

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کا دورہ باجوڑ اور سوات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker