شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے: آرمی چیف

پاکستان کی ترقی بلوچستان کے امن و استحکام سے وابستہ ہے: آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملاقات کی. پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی  ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ بلوچستان کی سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا. آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کو تقویت دینا پاک فوج کی ترجیح ہے. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصاربلوچستان میں امن واستحکام اورترقی سے ہے. سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے سے سیکیورٹی کی صورت حال مزید بہترہوگی. پاک ایران بارڈر پر سیکیورٹی کو آرڈینیشن سے صورتحال میں بہتری آئے گی.

یہ بھی پڑھیں  میں سیمی فائنل سوچ رہا تھا ، لیکن آج کا میچ ہی فائنل ہے، عمران خان
error: Content is Protected!!