پاکستانتازہ ترین

جنرل راحیل شریف سے امریکی مشیرسوزن رائس کی ملاقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی مشیرسلامتی امورسوزن رائس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی مشیرسلامتی امورسوزن کی ملاقات دوگھنٹے تک جاری رہی۔ اس موقع پر امریکی مشیرسلامتی امور نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں اورکاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا اورپاک فوج کی سنجیدہ کوششوں کوسراہا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سوزن رائس نے افغانستان میں قیام امن اوراستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اورتعاون جاری رکھنے کی یقیین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کا پورا کا پورا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے ،بلاول بھٹو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker