بین الاقوامیتازہ ترین

واشنگٹن:جنرل جان کیمبل کا سینیٹ میں جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین

واشنگٹن(مانیٹرنگ سیل)امریکی سینیٹ میں کمانڈر جنرل جان کیمبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف دہشتگردی سے نمٹنے میں مخلص ہیں۔ امریکی سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جان کیمبل کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا خطے میں دہشتگردی کے خلاف کردار بہت اہم ہے۔ جنرل راحیل شریف دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مخلص ہیں ۔ جنرل کیمبل کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ داعش کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جنرل جان کیمبل کا کہنا تھا کہ وہ جنرل راحیل شریف سے ہفتے میں ایک بار ضرور بات کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد طالبان میں قیادت کا بحران ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button