پاکستانتازہ ترین

کراچی:آرمی چیف کی کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد بڑھانے کی منظوری

کراچی(نامہ نگار)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کو ہر صورت ایک پر امن اور دہشتگردوں سے پاک شہر بنایا جائے گا۔ کراچی میں کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی اجلاس کے دوران قومی ایکشن پلان اور امن و امان سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد میں اضافے اور پولیس کو جدید آلات سے لیس کرنے کے لیے ساڑھے چھ کروڑ روپے کی منظوری دیتے ہوئے کراچی کو پر امن اور دہشت سے پاک شہر بنانے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔ آرمی چیف نے مجرموں، مافیاز، جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر سمیت دہشت گردوں کے درمیان قائم گٹھ جوڑ کے خاتمے کے لیے تمام وسائل اور طاقت استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے کراچی آپریشن کے دوران رینجرز، پولیس اور کراچی کے عوام کے تعاون کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker