پاکستانتازہ ترین

صحافیوں کےقتل پرنوٹس، رینجرزکاکراچی آپریشن میں تیزی لانےکافیصلہ

کراچی (نامہ نگار) شہر کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی ٹارگٹ کلنگ کا رینجرز نے نوٹس لے لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بہیمانہ وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئےتمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔ کراچی میں صحافیوں کے قتل کے بعد رینجرز حکام بھی حرکت میں آگئے، ترجمان رینجرز کے مطابق صحافیوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، کراچی آپریشن کی کارکردگی کو چند لوگ سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان ملزمان کے چہروں کو جلد بے نقاب کیاجائے گا۔ سندھ رینجرز کی جانب سے صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے رینجرز حکام نے پے در پے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  آل پاکستان جرنلسٹس کونسل نے 2015 کے اپنے نئے منتخب عہدیداروں کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker