کراچی (نامہ نگار) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ ملک تاریخ کے نازک ترین دورسے گزررہا ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مسلح افواج کا کردارمرکزی ہوگا۔ پی این ایس رہبر کراچی میں کمیشنڈ افسران کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سي خطاب میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ ۔۔ ملک تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے مگر قومی اتحاد سے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں مسلح افواج کا کردار مرکزی ہوگا ۔۔ عالمی حالات اور اندرون ملک غیریقینی صورتحال کی وجہ سے افواج کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لیئے پاک بحریہ بھی تیزی سے اپنی استعداد میں اضافہ کررہی ہے ۔۔ سمندری حدود میں خودمختاری کے لیئے مضبوط بحریہ ناگزیر ہے۔
You must be logged in to post a comment.