پاکستانتازہ ترین

کسی فرد کو مجرم ٹھہرا کر پورے ادارے کو الزام دینا درست نہیں:جنرل کیانی

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ماضی میں کی جانی والی غلطیوں پر سنجیدگی سے غور کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر مستقبل کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ راولپنڈی میں فوج کے ہیڈکوارٹر میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ کسی فرد یا ادارے کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ  قومی مفاد کا حتمی تعین کرسکے کیونکہ ایسا صرف اتفاق رائے کے ذریعے ہی مکمن ہے اور آئین میں تمام پاکستانیوں کے لیے اظہار رائے کا طریقہ کار بڑا واضح ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے حال کی تعمیر اور اپنی نظریں بہتر مستقبل پر رکھنی چاہیئں۔ کیونکہ اداروں کو کمزرو یا آئین سے تجاوز  صحیح راستے سے ہٹا دے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ٹی 20 وارم اپ : پاکستان اورجنوبی افریقا کا آج ٹاکرا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker